مغلپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر خاتون قتل

Published On 05 January,2025 09:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی، فائرنگ کرنیوالے ملزمان عبدالرحمن اور شہزاد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمن کی والدہ کا چند روز قبل مقتولہ مصباح سے جھگڑا ہوا تھا، مصباح اور اس کا شوہر آج ملزمان کے بلانے پر ان کے گھر پہنچے تھے۔

گھر کے باہر پہنچتے ہی ملزم عبدالرحمن نے فائرنگ کردی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔