خان پور: کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ سگریٹ برآمد

Published On 09 January,2025 08:55 am

خان پور: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے ضلع بھر میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر لئے۔

کمشنر ایف بی آر اصغر نیازی کے مطابق کارروائیوں میں 3 سال سے برآمد کی گئی تمام سگریٹ شامل تھی، تمام غیر قانونی سگریٹ جلا کر تلف کر دی گئی جن کی مالیت 3 کروڑ روپے تھی۔

کارروائی ایف بی آر آفیسر نجیب الرحمان اور سجاد احمد جوئیہ نے کی، سگریٹ جلانے کی کارروائی میں ریسکیو ٹیم بھی شامل تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس پیڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کاررروائیاں جاری ہیں۔