کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ کےسیکرٹری نے فیک پیجز کے خلاف ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔
بورڈ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والے 34 مختلف فیک پیجز کئی سالوں سے چل رہے ہیں جبکہ 2022 میں بھی ایف آئی اے کو فیک پیجز کے حوالے سے شکایات درج کرائی گئی تھی ۔
ترجمان نے بتایا کہ مختلف سوشل میڈیا ایپ پر انٹر میڈیٹ بورڈ کے نام سے پیجز چلائے جا رہے ہیں ان فیک پیجز پر طلبہ کو غلط انفارمیشن دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیک پیجز کے ذریعے طلبہ کے ساتھ فراڈ بھی کیا جارہا ہے، ان فیک پیجز کے خلاف جلد کارروائی کرنے کی درخواست کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔