ملتان: (دنیا نیوز) برطانیہ سے آنیوالے مسافر کے سامان سے 6700 غیرملکی سم کارڈ برآمد ہو گئے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران برطانیہ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 6700 سے زائد غیرملکی سم کارڈ برآمد کر لیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق آفیشلز نے مشکوک جان کر بیگ چیک کیا تو بیگ سے غیرملکی سم کارڈ برآمد ہوئے، ملزم زوہیب کو گرفتار کر کے ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کر دیا گیا۔