ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے

Published On 28 January,2025 11:57 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلرز کو پکڑ لیا، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں کامونکی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران حیدر اور فرخ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوری، ملزمان نے مجموعی طور پر شہری سے 9 لاکھ روپے بٹورے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔