لاہور: (دنیا نیوز) چوہنگ کے علاقے میں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بتایا کہ عروج کے خاوند نے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ناظم نامی شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس پر تیزاب پھینکا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔