پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی، پہاڑوں میں چھپائی گئی چرس برآمد

Published On 27 January,2025 11:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیوانی میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 1832 کلو چرس برآمد ہوئی، چرس 40 عدد پلاسٹک کے کینز میں رکھ کر پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر منشیات اندرون ملک اور بیرون ملک سمگل کی جانی تھی، برآمد منشیات کی مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔