اسلام آباد: زمینوں پر قبضے کا معاملہ: مکینوں نے کانسٹیبل کو یرغمال بنا لیا

Published On 13 March,2025 01:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ پھلگراں کی حدود میں زمینوں پر قبضے کا معاملے پراسلام آباد پولیس اور قبضہ مافیا کے درمیان مزاحمت ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے کانسٹیبل شعیب کو یرغمال بنا لیا، وفاقی پولیس کا اہلکار شعیب مذاکرات کے بعد بازیاب کرا لیا گیا ،کانسٹیبل شعیب کو شدید زخمی حالت میں بازیاب کراکے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موقع سے کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔