لاہور: (دنیا نیوز) کیفے کی لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کیوں کیا؟ امیرزادے نے کیفے کےعملے پر فائرنگ کر دی۔
کیفے میں فائرنگ کی فوٹیج سامنے آگئی، گولی لگنے سے کیفے کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، دونوں ملزم کالے رنگ کے ویگو ڈالے پر آئے تھے، کالے شیشوں والے ویگو ڈالے پر جعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ جوہر ٹاؤن کے کیفے میں پیش آیا۔