منشیات برآمدگی کیس: ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

Published On 20 March,2025 11:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحرحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی، پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل میں ہے، مقدمے کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان ماتحُت عدالت میں جمع کرا دیا ہے، عبوری چالان کے مطابق ساحر حسن کا ایک ساتھی بازل مفرور ہے۔