لاہور: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کراچی کے مطابق منشیات کا وزن 1 کلو گرام سے زیادہ ہے، خاتون لاہور سے ابوظہبی جارہی تھی، منشیات خاتون مسافر نے جسم کے مخصوص حصوں سے پیکٹس میں باندھی ہوئی تھی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔