پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں رواں سال 15مارچ تک پولیس پر حملوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
سی پی او پشاور کے مطابق رواں سال 15 مارچ تک پولیس پر دہشت گردوں نے 68 حملے کئے، دہشت گردی کے واقعات میں 26 پولیس اہلکار شہید 30 زخمی ہوئے، جنوری میں 29، فروری میں 24 اور رواں ماہ 15 حملے ہوئے۔
سی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کے جوابی حملوں میں 69 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد حملوں میں 10 پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا، رواں سال 15 مارچ تک 16 پولیس چوکیوں اور 7 تھانوں پر حملے ہوئے، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر 9حملے کئے۔
پشاور کے سی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔