قصور: (دنیا نیوز) قصور میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان وقاص کا تعلق نواہی گاؤں روشن بھیلا سے تھا، وقاص کے خلاف اغواء کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج کیا گیا تھا۔
پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے عدالت کے دروازے پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا، لڑکی کی جانب سے عدالت میں اپنے خاوند وقاص کے حق میں بیان دینے پر بھائی نے فائرنگ کی۔
ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا کے مطابق ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔