واٹر ٹینکر حادثے کی ابتدائی تفتیش سامنے آ گئی، ہوشربا انکشافات

Published On 25 March,2025 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملیرہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، ابتدائی تفتیش میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈرائیور رحیم بخش تیز رفتاری کے باعث واٹر ٹینکر کا کنٹرول کھو بیٹھا، ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر نے ایک ہائی ایس اور دو موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔

ایک موٹرسائیکل پر میاں بیوی سوار تھے جو بچے سمیت جاں بحق ہوئے، دوسرا موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا۔

تفیشی ذرائع کے مطابق تیزرفتاری، ڈرائیور کی تھکن، روڈ سیفٹی کے بنیادی ڈھانچے کی کمی اور ممکنہ لاپرواہی اس المناک حادثے کے بنیادی عوامل تھے۔

ڈرائیور کے بریک فیل ہونے کے دعوے کو مکینیکل معائنہ نے مسترد کر دیا ہے، واقعے کی حوالے مزید تحقیقات جاری ہیں۔