منشیات برآمدگی کیس: ملزم ساحر حسن عدالت پیش، تفتیشی افسر غیر حاضر رہے

Published On 05 April,2025 01:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں تفتیشی افسر کے غیر حاضر ہونے پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے غیر حاضر ہونے کے باعث کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان طلب کر رکھا ہے، عدالت نے مقدمے کا عبوری چالان پراسیکیوشن کے اعتراض کے بعد پولیس کو واپس کر دیا تھا، ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔