بٹگرام: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد قتل، 4 زخمی

Published On 05 April,2025 10:09 am

بٹگرام: (دنیا نیوز) بٹگرام میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد قتل جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بٹگرام میں چم ٹکری کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع کے باعث پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد قتل جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔