نواب شاہ: (دنیا نیوز) تھانہ ناصری کی حدود میں دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شوہرعمر چانڈیو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو کارو کاری کے الزام میں قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین میں میر زادی، مسماۃ زاہدہ اور اور نوجوان حاکم مہر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کارو کاری کا پیش خیمہ ہے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔