کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، کراچی، سکھر، کوہاٹ، جہلم، وندر اور خیبر میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 9 کارروائیوں میں 113.690 کلو منشیات برآمد کر کے 5 خواتین بشمول برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کئے گئے، ضبط کی گئی منشیات میں 70.8 کلو چرس، 30.430 کلو آئس، 5 کلو 812 گرام ہیروئن، 6 کلو 646 گرام ویڈ شامل ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔