لاہور: (دنیا نیوز) بچوں پر شیر کے حملے کا معاملہ، عدالت نے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا، محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔
وائلڈ انسپکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی، افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے لیا گیا۔
وائلڈ لائف انسپکٹر نے بتایا کہ ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔
مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شیر کی سفاری پارک منتقلی کا حکم دے دیا۔