لکی مروت میں پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار

Published On 04 July,2025 12:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) لکی مروت میں پولیس نے رات گئے اہم کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ شہباز خیل نے رات گئے خفیہ اطلاع پر تھانے کی حدود میں واقع گاؤں جھنگ خیل میں کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں موجود دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہ خیل کو گرفتار کر لیا،دونوں دہشت گرد پولیس کو انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ شہباز خیل شکیل خان و نفری کو دہشتگردوں کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے اسی بہترین کارکردگی کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آر پی او نے کہا کہ لکی مروت پولیس دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور علاقے میں امن کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔