خانیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ حویلی کورنگا کے علاقے میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے،ڈاکو کی شناخت سرورعرف سرو بلوچ کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ڈاکو درجن سے زائد ڈکیتی چوری اور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال کبیروالامنتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب مرنے والے ڈاکو کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔