لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
سابق اپوزیشن لیڈر ملک احممد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے عہدہ ختم کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد جنید افضل ساہی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہ رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔
ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے گاڑی فوری واپس کرنے کی ہدایت کی، اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔