ملتان :نانا نے سابقہ رنجش پر بیٹی کو دو بچوں سمیت قتل کردیا، ملزم گرفتار

Published On 08 August,2025 08:23 pm

ملتان :(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں نانا نے سابقہ رنجش پر بیٹی کو دو بچوں سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بستی ملوک کے علاقے چک نمبر 14 فیض پیش آیا ، جہاں داماد سے رنجش پر سسر نے اپنی بیٹی اور نواسے نواسی کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی بیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اپنی بیٹی کی شادی پر خوش نہ تھا ، مقتولہ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر گھر آئی ہوئی تھی اور شوہر سے صلح کرکے واپس جانا چاہتی تھی۔

علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا  کہ ملزم نے واپسی کے تقاضے پر طیش میں آ کر چھریوں کے وار کرکے ماں بچوں کی جان لے لی، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر خصوصی ٹیم  نے تلاش شروع کی اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔