ہری پور میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 2 فرار

Published On 25 August,2025 12:57 am

ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پور کے تھانہ کھلابٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزم کی شناخت خوشی محمد کے نام سے ہوئی، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی کی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔