2 ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار

Published On 24 August,2025 07:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 2ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عاشر کو گرفتار کیا، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشر، چرچ، بلو وغیرہ اور 03 نامعلوم افرادکے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق شہزاد مسیح کو ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین سے بھی بدتمیزی کی۔