کراچی: (دنیا نیوز) صحافی خاور حسین کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کر دی گئی ، جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صحافی خاورحسین ایک گھنٹہ سانگھڑ کے ہوٹل کے قریب کھڑے رہے، خاور حسین نے موبائل کی سم بھی خود نکالی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، پستول خاور کے نام پر ہے، گولی بھی اسی سے چلائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل کا ڈیٹا تاحال ری سٹور نہیں کیا جا سکا، آخری کال پانی کے ٹینکر والے کی تھی، گھر میں پانی ڈلوایا، تحقیقات کے دوران تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔