اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا جہاں حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نے پسند کی شادی کی جس پر اس کے بھائی کو اعتراض تھا، ملزم نے مقتولہ کے سر میں گولی ماری جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔
ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی، ملزم عادل حسین سی ڈی اے کا سابقہ ملازم ہے۔