جامشورو: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بین الصوبائی منشیات سمگلنگ گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر جامشورو میں کارروائی کر کے کوئٹہ سے کراچی بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سمگلنگ گروہ کے اہم کارندے کو زیر حراست لیا گیا۔
سعید آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 69 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزم نے منشیات 3 عدد پلاسٹک کینز میں چھپا رکھی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت پشاور کے رہائشی شاہد خان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔