خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق میاں چنوں سرکل پولیس اور ہارون آباد پولیس نے تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 128 پندرہ ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ثاقب سکنہ بہاولنگر اور آصف سکنہ 128 پندرہ ایل کو انجام تک پہنچا دیا۔
ہلاک ڈاکوؤں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقابلے میں ندیم نامی ایلیٹ فورس کا جوان زخمی ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقابلہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے آئی ہوئی ہارون آباد پولیس پارٹی کی ریڈ کے دوران ہوا، میاں چنوں سرکل پولیس اور ہارون آباد پولیس کا ڈکیت گینگ سے ایک گھنٹہ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔