لاہور: درینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

Published On 19 August,2025 09:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برکی روڈ پر موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 58 سالہ حاجی ریاض احمد کے نام سے ہوئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔