کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 242.081 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، لورالائی اور جامشورو میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 166 کلو 300گرام ہیروئن، 75 کلو 600 گرام چرس اور 181 گرام کوکین برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔