ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دو خواتین سمیت 3 ملزم گرفتار کر لیے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ویڈیو وائرل کا واقعہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ہوا جہاں تھانہ کینٹ کی ٹیم نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کر2 خواتین اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے، پولیس کمزور طبقات خواجہ سراؤں خواتین بچوں کے حقوق کی محافظ ہے۔
دوسری جانب سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ پولیس عوام کی جان مال عزت آبرو کی محافظ ہے، شہریوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں۔