جامشورہ میں بڑے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

Published On 17 August,2025 08:25 pm

حیدرآباد:(دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے جامشورو میں بڑے بھائی نے چھوٹا بھائی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات آر بی بی کالونی میں پیش آئی جہاں گھریلو جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی فرمان کو گولیاں مار دیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی نوجوان کوہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب واقعہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی، تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔