حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چچا بھتیجے سمیت 3 افراد قتل

Published On 16 August,2025 09:34 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چاچا بھتیجے سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ ونیکے تارڑ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاؤں اسدالپور کی جانب جاتے ہوئے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، مقتولین کی نعشیں بے دردی سے جلا دیں گئی۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں پولیس کانٹسیبل بھی موجود تھا، تھانہ ونیکے تارڑ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔