ریگی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 فتنہ الخوارج ہلاک

Published On 14 August,2025 11:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ریگی میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران تین فتنہ الخوارج ہلاک کر دیئے۔

دہشت گرد پولیس اور سی ٹی ڈی کو 18 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، دستی بم بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا، ہلاک دہشت گردوں میں ایک افغانی باشندہ بھی شامل ہے۔