کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق عزیزآباد عائشہ منزل فلائی اوور پر کارروائی کے دوران مبینہ مقابلہ ہوا، پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد راجہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔