صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات، تین رکنی کمیٹی 7 روز میں رپورٹ پیش کریگی

Published On 19 August,2025 01:06 am

سانگھڑ: (دنیا نیوز) سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات جاری ہے، تین رکنی کمیٹی سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

خاور حسین کے بھائی کی درخواست پر دوبارہ پوسٹمارٹم کیا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، خاور کا موبائل فون ری سٹور کیا گیا تھا، موبائل فون کی سم کہیں سے نہیں ملی، فون کی سم آخری وقت تک استعمال میں تھی۔

ایڈیشنل آئی جی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون ایک ہی ملا ہے جس میں دو سمیں لگتی ہیں، صحافی خاور حسین کی آبائی علاقے سانگھڑ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیت نے شرکت کی۔