رینالہ خورد: (دنیا نیوز) عدالت نے بیوی کے قتل میں ملوث مجرم کو سخت سزا سنا دی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اعجاز کو عمر قید کی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج رینالہ شبریز اختر راجہ نے مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا۔
جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی، مجرم نے ناجائز تعلق سے منع کرنے پر اپنی بیوی ماریہ کو قتل کیا تھا۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او نے تھانہ چوچک کے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دی۔