کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہری کے ہاتھوں مارا گیا جبکہ فائرنگ سے اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس ویو میں نجی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم شہری کی جانب سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں ملا اور عوام نے تیسرے ڈاکو کو پکڑا ہوا تھا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ساتھی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا، ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 6 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل ملی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایاکہ شہری کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی شناخت ندیم جبکہ تیسرے ساتھی کی علی امان کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم پولس نے مزید تفتیش شروع کردی۔