سکھر میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ساتھی فرار

Published On 20 August,2025 12:54 am

سکھر: (دنیا نیوز) تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکو واردات کے ارادے سے روڈ پر موجود تھے، پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس تعاقب کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عارف حسین ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ڈاکو چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کے مزید کریمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہیں۔