اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 4 فرار

Published On 21 August,2025 01:11 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 03 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ 4 فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق جندراکہ روڈ پر مویشی چوری کی واردات کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، گرفتار ملزموں کی شناخت نیاز فرید، غلام فرید اور شہریار عرف بودا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف 49 سنگین مقدمات درج ہیں، ڈکیتی و راہزنی میں بھی ملوث پائے گئے، ملزموں کے قبضے سے چھینا گیا لوڈر رکشہ، مال مویشی (بھینس) اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ سمیت بھینس بھی چھینی تھی، کارروائی کے دوران 3 ڈاکو گرفتار اور 4 فرار ہوگئے، گرفتار ڈاکوؤں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔