بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران 2 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔