نہم جماعت کے نتائج میں نمبرز کم آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

Published On 21 August,2025 07:51 pm

ملتان: (دنیا نیوز) محلہ لال شاہی میں نہم جماعت کا طالب علم زندگی کے میدان میں ہار گیا۔

نہم جماعت کے نتائج میں نمبرز کم آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی، محمد بلال نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

محمد بلال نشتر ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، طالب علم نے نہم جماعت کے نتائج میں نمبرز کم آنے پر خودکشی کی۔

تھانہ مخدوم رشید پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔