14 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

Published On 23 August,2025 10:51 pm

لاہور: (مدثر حسین) تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ مومنہ کو 5 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا واقعہ 16 اگست کو پیش آیا، پولیس نے آج واقعے کا مقدمہ درج کیا۔