بس کی ٹکر سے 3 افراد کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

Published On 26 August,2025 08:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انڈر پاس میں بس کی ٹکر سے تین افراد کی ہلاکت پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شارع فیصل پولیس نے گرفتار ڈرائیور خان محمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی، سٹی کورٹ میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا سی آر او کروایا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے تاحال ڈرائیونگ لائسنس پیش نہیں کیا گیا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی عدم موجودگی میں تیز رفتاری کے نتیجے میں قتل خطا کی دفعہ کو حذف کردیا گیا ہے۔

عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ شامل کی گئی ہے، ملزم سے تفتیش کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم خان محمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سماعت تک پولیس سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔