فیصل آباد: گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

Published On 25 August,2025 10:16 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، گھریلو تنازع پر ملزم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر تیزاب پھینکا، جھلسنے والی عیشاء نامی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خادم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔