کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، شرافی گوٹھ میں کم عمر لڑکے کے گلے میں جوتیاں ڈال کر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکا کار واش پر مزدوری کرتا تھا، پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔