اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی سی آئی کا ایف۔10 مرکز میں چھاپہ، خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم صفی اللہ گرفتار کر لیا گیا۔
این سی سی آئی کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔
ہراسانی اور دھمکیوں سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی، ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے خفیہ سے مواد برآمد کر لیا گیا۔
این سی سی آئی نے ملزم گرفتار کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔