جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم مارے گئے

Published On 24 September,2025 06:22 am

جہلم: (دنیا نیوز) جہلم میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت مارے گئے۔

سی سی ڈی ٹیم نے تھانہ کالاگجراں کی حدود میں 4 موٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دو ڈکیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزموں کی شناخت حب علی اور عاطف الیاس کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

دینہ سید حسین کے رہائشی ملزم بین الاضلاعی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ملزموں سے چھینے گئے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔