پنجاب میں سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائیگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

Published On 23 September,2025 05:40 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے پنجاب کے لائحہ عمل سے آگاہ کردیا۔

 عظمیٰ بخاری کا صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا ریلیف کارڈ بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیْ پنجاب نے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیاہے،کسان کو20 ہزار فی ایکڑ دیا جائےگا،جس کا گھر گرا اسےدس لاکھ دیں گے،جس کا گھر گرا اسے10لاکھ اور جس گھر کانقصان ہوا 5لاکھ دیں گے،گائے اور بھینس کے نقصان پر5لاکھ روپےدئیے جائیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ بلاول بھٹو نےوزیراعلی پنجاب کی تعریف کی،شرجیل میمن کو بھاشن دینے کا شوق ہےکراچی اورسندھ کا کیا حال ہے،سب کے سامنے ہے، سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے۔